Posts

Extremism and Racism

Image
جنگ عظیم دوم کے اختتام کے دن تھے کروڑوں لوگ نسل پرستی کی بھینٹ چڑھ کر موت کی آغوش میں پناہ لے چکے تھے۔ اس خوفناک صورتحال سے نپٹنے  کیلئے اور دنیا سے نسل پرستی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے ایک جامعہ انسانی حقوق کا چارٹر تیار کیا گیا اور پھر دنیا بھر کی اقوام نے اس چارٹر  کی تصدیق کی ۔ امید کی جا رہی تھی شاید دنیا ہٹلر کے انتہا پسندانہ نظریات کی قیمت ادا  کرنے   کے بعد اب کبھی ایسے نظریات کو پنپنے نہیں دے گی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اقوام عالم نے ماضی کے یاد کیے سبق کو بھولا دیا اور آج پھر اربوں انسان شدت پسندی کی آگ کے دہانے پر کھڑے ہیں اور اس آگ کو ہر روز مہذب معاشروں کے مہذب لیڈران ایندھن فراہم کر رہے ہیں۔ ابھی کل کی بات ہے ایک خبر شہ سرخیوں کا حصہ تھی کہ امریکہ کی ریاست مسسیپی میں ایک شخص سے محض کالا رنگ ہونے  کی  بنیاد پر  دوران حراست انسانیت سوزِ سلوک برتا گیا اور اس شخص کی موت واقعہ ہو گئی یہ خبر نسلِ پرستی اور شدت پسندی کی آگ کی انتہا کا پتہ دے رہی ہے۔ یوں   تو اس رویے کے پیچھے صدیوں پے محیط ایک کہانی ہے لیکن ایسے واقعات میں...